ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع حوض والی مسجد کے امام و خطیب قاری محمد حذیفہ قاسمی نے ماہ ربیع الاول کی فضیلت سے متعلق تفصیل سے بتایا کہ ماہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ اس مبارک مہینے کی آٹھ تاریخ مکمل ہوئی، اس ماہ مبارک میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علما کے تین اقوال ہیں، ایک قول یہ ہے کہ آٹھ ربیع الاول کو آپ کی آمد ہوئی، جبکہ ایک قول یہ ہے کہ 9 ربیع الاول اور تیسرا جامع قول یہ ہے کہ بارہ ربیع الاول کو آپ کی آمد ہوئی جس پر علما کا اتفاق ہے۔