اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pakistan vs New Zealand نیوزی لینڈ کے 449 کے جواب میں پاکستان نے بنائے تین وکٹوں پر 153 رن - پاکستان اور نیوزی لینڈ

ٹام بلنڈل (51) اور میٹ ہنری (ناٹ آؤٹ 68) کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 449 رنز بنالئے۔جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنالئے ہیں۔pakistan vs New Zealand

نیوزی لینڈ نے بنائے 449 رنوں کے جواب میں پاکستان کے تین وکٹوں پر 153 رن
نیوزی لینڈ نے بنائے 449 رنوں کے جواب میں پاکستان کے تین وکٹوں پر 153 رن

By

Published : Jan 3, 2023, 6:51 PM IST

کراچی:پاکستان کے کراچی میں واقع نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرا دن کافی دلچپسپ رہا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل دیکھنے کوملا۔Imam ul Haq Lift Pakistan After New Zealand Bowled Out On 449 Runs

بلنڈل اور ہنری کے علاوہ اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار اور آغا سلمان و نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنالئے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے بنائے 449 رنوں کے جواب میں پاکستان کے تین وکٹوں پر 153 رن

نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 309/6 کے اسکور سے کرتے ہوئے بغیر کوئی رن جوڑے ایش سودھی (11) کا وکٹ گنوا دیا۔ نیوزی لینڈ آل آؤٹ ہونے کے دہانے پر تھا لیکن بلنڈل، ہنری اور پٹیل کی اننگز نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کام کیا۔

بلنڈل نے اپنے کیریئر کی آٹھویں نصف سنچری اسکورکرتے ہوئے کپتان ٹم ساؤتھی کے ساتھ 31 رنز جوڑے۔ بلنڈل نے 108 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، جبکہ ساؤتھی نے 10 رنوں کا تعاون کیا۔ ابرار نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد ہنری نے پٹیل کے ساتھ مل کر 10ویں وکٹ کے لیے 104 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 10ویں وکٹ کے لیے 27ویں سنچری شراکت ہے۔

ہنری پٹیل کے درمیان 25 اوورز تک جاری رہنے والی اس شراکت نے نیوزی لینڈ کو مضبوط اسکور تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تھکانے کا کام کیا۔ ہنری نے 81 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68 رنز بنائے جبکہ پٹیل نے ابرار کا شکار ہونے سے قبل 78 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے بنائے 449 رنوں کے جواب میں پاکستان کے تین وکٹوں پر 153 رن

یہ بھی پڑھیں:Pakistan Vs New Zealand کونوے کی سنچری، نیوزی لینڈ نے 300 سے زیادہ رن بنائے

پاکستان کی پہلی اننگز کی شروعات مایوس کن رہی اور 27 رنوں کے اسکور شفیق عبداللہ 19 رن بنا کر ہنری کی گیند پر پیٹل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔شان مسعود20 رن اور کپتان بابر اعظم 24 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنا لئے ہیں۔پاکستان اب بھی مہمان ٹیم سے295 رنوں سے پیھچے ہے۔Imam ul Haq Lift Pakistan After New Zealand Bowled Out On 449 Runs

ABOUT THE AUTHOR

...view details