اردو

urdu

By

Published : May 1, 2021, 8:56 PM IST

ETV Bharat / bharat

ڈوڈہ کے امام خالد نجیب سہروردی کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

امام و خطیب مرکزی جامع مسجد ڈوڈہ خالد نجیب سہروردی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ڈوڈہ کے امام خالد نجیب سہروردی کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل
ڈوڈہ کے امام خالد نجیب سہروردی کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

اُنہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی رکھی جائے اور بیرون ریاست سے آنے والے ہر فرد کی کورونا جانچ کی جائے تاکہ ضلع میں اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

چونکہ یہ وائرس یہاں پیدا نہیں ہوا ہے یہ باہر سے آیا ہے اس لئے جتنی احتیاط برتی جائے ہم سب کے لئے بہتر ہو گا ۔اُنہوں نے ضلع میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے تیزی سے پھیلاؤ پر ضلع انتظامیہ کی غیر سنجیدہ پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مہلک وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔

ڈوڈہ کے امام خالد نجیب سہروردی کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

یہاں ابھی وائرس کا وسیع پیمانے پر پھیلاؤ نہیں ہوا ہے ابھی سے تیاری کرلی جائے تو بہتر ہے۔ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کو مزید وسیع کیا جائے۔ اس لئے بغیر تاخیر انتظامیہ تمام انتظامات مکمل کرلے اور ہر بار کرفیو اور لاک ڈاؤن کو موثر ہتھیار نہ سمجھا جائے۔

امام صاحب نے کہا کہ کرفیو نافذ کرنے سے قبل غریب اور مزدور طبقہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کے بارے میں سوچا جائے۔ خالد نجیب سہروردی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کے رہنما خطوط کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں اور کسی بھی صورت میں لاپروائی نہ کریں۔

ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں۔ اُنہوں نے تمام لوگوں سے کورونا ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی چونکہ اس وائرس کا علاج ابھی ممکن نہیں ہوا ہے اور یہ ویکسین قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مفید ہے۔ اس لئے بغیر ہچکچاہٹ کے خود کو اور دوسروں کو بھی ویکسین کا ٹیکہ حاصل کرنے کا مشورہ دیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details