مولانانے کہاکہ عزاداری بلا تفریق تمام مسلمان مناتے ہیں البتہ بعض ناصبی افراد ہیں جو ایک جماعت سے وابستہ لوگ ہیں وہ اہلبیت سے دشمنی میں عزاداری سے دور ہیں۔
ورنہ اہلسنت و الجماعت کی اکثریت امام حسینؑ کی عزادار ہے۔
اس لیے ہمارے تمام ذاکرین اور خطباء کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان تمام عزاداروں کے جذبات کا احترام کریں جو امام حسینؑ کا غم مناتے ہیں ۔
مولانانے دوران مجلس اشک عزا کی اہمیت اور عظمت بھی بیان کی ۔
مولانانے کہاکہ جب کسی جگہ مجلس ہوتی ہے ۔خواہ وہاں کتنی ہی کم تعداد کیوں نا ہو،اللہ فرشتوں کو حکم دیتاہے کہ وہاں جاکر مجلس میں شرکت کریں اور عزاداروں کی آنکھوں سے جو آنسو بہیں ہیں انہیں جمع کرکےواپس آکر حوض کوثر میں ان آنسوئوں کو شامل کردیں تاکہ حوض کوثر کی لطافت مزید بڑھ جائے۔