وزیر اعظم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے 78 ویں 'من کی بات' پروگرام میں کہا، دوستوں جب بات ٹوکیو اولمپکس کی ہورہی ہے، تو ملکھا سنگھ جیسے لیجنڈ ایتھلیٹ کو کون بھول سکتا ہے۔ کچھ دن قبل کورونا نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ جب وہ اسپتال میں تھے تو مجھے ان سے بات کرنے کا موقع ملا تھا۔'
انہوں نے کہا 'بات کرتے ہوئے میں نے ان سے درخواست کی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ آپ نے تو 1964 میں ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جب ہمارے کھلاڑی اولمپکس کے لئے ٹوکیو جارہے ہیں، تو آپ کو ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنا ہے، انہیں اپنے پیغام سے راغب کرنا ہے۔ وہ کھیل کے تعلق سے اتنے واقف اور جذباتی تھے کہ بیماری میں بھی وہ فوری طور پر اس کے لئے راضی ہوگئے لیکن بدقسمتی سے تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔'
مجھے آج بھی یاد ہے کہ 2014 میں وہ سورت آئے تھے۔ ہم لوگوں نے ایک نائٹ میراتھن کا افتتاح کیا تھا۔ اس وقت ان سے جو اس وقت بات چیت ہوئی، کھیلوں کے تعلق سے جو بات ہوئی، اس سے مجھے کافی تحریک ملی تھی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ملکھا سنگھ کا پورا خاندان کھیلوں کے ساتھ وابستہ رہا ہے۔