مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' Radio program Mann Ki Baat میں آج 'آیوشمان بھارت' اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے اس کے فوائد کے بارے میں پوچھا، فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ہمیشہ آپ کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
اس پر مودی نے کہا کہ آپ مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے دعائیں مت دیجئے، میں آج بھی اقتدار میں نہیں ہوں اور مستقبل میں بھی اقتدار میں نہیں رہنا چاہتا۔ میں صرف خدمت کرنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ عہدہ، یہ وزیراعظم، یہ سب چیزیں اقتدار کے لیے نہیں صرف خدمت کے لیے ہیں۔