نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے پیر کو کہا کہ وہ پارٹی صدر کے عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا جب راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ کمل ناتھ بھی کانگریس صدر کے عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ I am not interested in contesting congress president poll says kamal nath
کمل ناتھ نے پیر کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات راجستھان میں سیاسی بحران کے تناظر میں تھی اور کمل ناتھ اس بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا، 'مجھے صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں صرف (سونیا گاندھی) کو نوراتری کی مبارکباد دینے آیا ہوں۔'