گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول قلعہ گولکنڈہ کے ہیڈ ماسٹر محمد بشیر الدین نے کہا کہ ہر برس سرکاری اسکولز میں 30 فیصد طلبہ ہی داخلہ لیتے تھے- لیکن رواں برس سرکاری اسکولز میں 100 فیصد داخلے ہوئے ہیں- خانگی اسکولز کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں سرکاری اسکول میں داخلہ لینے آ رہے ہیں لکین خانگی اسکول کے ذمہ دار اپنے ویب سائٹ سے طلبہ و طالبات کے نام نہیں ہٹا رہے ہیں، جس وجہ سے طلبہ کے نام ویب سائٹ پر درج نہیں ہو رہے ہیں-
انہوں مزید کہا کہ پہلے سرکاری اسکولز میں غریب طبقے کے اسٹوڈنٹس داخلہ لیا کرتے تھے لکین اس سال امیر طبقے کے اسٹوڈنٹس بھی داخلہ لے رہے ہیں-