اردو

urdu

By

Published : Aug 30, 2021, 11:40 AM IST

ETV Bharat / bharat

تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن

امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی طوفان ایڈا کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔

http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/20-August-2021/fe5e8414ffcb937515ebaaef1ee981ad_2008a_1629426226_676.jpg
http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/20-August-2021/fe5e8414ffcb937515ebaaef1ee981ad_2008a_1629426226_676.jpg

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ایڈا‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔

اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈٓ کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپارہی ہے۔



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details