اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hardik Pandya on India Win وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت داری نے جیت کو خاص بنادیا: ہاردک - ہاردک نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی سنسنی خیز جیت میں وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت داری کرنے والے ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ شراکت میں ان کی جدوجہد نے جیت کو مزید خاص بنا دیا۔Hardik Pandya on India Win

وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت داری نے جیت کو خاص بنادیا: ہاردک
وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت داری نے جیت کو خاص بنادیا: ہاردک

By

Published : Oct 24, 2022, 8:39 PM IST

میلبورن:پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے چار وکٹ محض 31 رنوں پر گے گئےتھے۔ اس کے بعد کوہلی-ہاردک نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی شراکت قائم کی جس کے دم پرہندوستان نے جیت حاصل کی۔Hradik Pandya Says We Fought After Early Blow

ہاردک نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ انہیں اننگ میں جو بات سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ تھی کہ ہم نے جدوجہد کی۔ ہم ایک ساتھ جدوجہد کررہے تھے۔ یہ اتنا خاص تھا کیونکہ ہم ایک ساتھ جدوجہد کر رہے تھے۔ اگر ہم تیز کھیل کر ہدف تک پہنچ جاتے تو یہ اتنا خاص نہ ہوتا۔

ہندوستان کو جیتنے کے لئے 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے اور کوہلی نے حارث رؤف کے 19ویں اوور میں دو چھکے لگاکر آخری اوورکے لئے صرف 16 رن چھوڑے۔ ہاردک نے کہا کہ حارث کی گیندپر لگائے گئے دوچھکے ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Chase King Virat Kohli پاکستان کے خلاف جیت پر اظہار خیال کے لیے الفاظ نہیں، وراٹ

ہاردک نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ وہ دو شاٹس کتنے اہم تھے۔ سچ کہوں اگر آپ (کوہلی) چوک گئے ہوتے، تو وہ (پاکستان) ہم سے آگے ہی تھے۔

پانڈیا نے کہا کہ میں نے بہت سے چھکے لگائے ہیں، لیکن وہ دو چھکے اب میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھتے ہیں۔ میں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی وہ دو شاٹس کھیل سکتا تھا۔Hradik Pandya Says We Fought After Early Blow

ABOUT THE AUTHOR

...view details