اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Horoscope in Urdu آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ - جانیے آپ کے برج کیا کہتے ہیں

چھ اگست 2023 بروز اتوار آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔ Today Horoscope

Horoscope in Urdu
Horoscope in Urdu

By

Published : Aug 6, 2023, 7:03 AM IST

1۔ برج حمل۔Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج آپ غلط جگہ پر پیسہ نہ لگائیں، کسی دانشور یا ماہر شخص کے مشورہ سے کام کریں۔ کسی کے ساتھ بھلائی کرنے میں آپ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے محتاط رہیں۔ کام کی جگہ پر ذہن میں کسی بات کا خوف رہے گا۔

2- برج ثور۔Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

آج آپ کی ذرائع آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد کے کام یا پروجیکٹ میں تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم، آج کسی قسم کی لاپرواہی آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

3- برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

آج نوکری اور کاروبار میں آپ کی محنت ثمرآور ثابت ہوگی۔ عہدیداران کی حوصلہ افزائی سے آپ پُرجوش رہیں گے۔ آج آپ کاروبار کو فروغ دینےکے لیے کوئی نیا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

آج آپ کو اچانک مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ آج آپ کچھ مذہبی کام اور عبادت میں مصروف رہیں گے۔ مسجد، مندر یا کسی مذہبی تقریب میں جانے کا موقع مل سکتا ہے۔

5- برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

آج آپ زیادہ تر وقت پر سکون رہیں گے۔ آج آپ اپنے اصول کے خلاف کوئی کام نہ کریں۔ خدا کی یاد اور روحانیت آپ کے دل و دماغ کو سکون بخشے گی۔

6- برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

آج مالی فائدہ ملنے کی وجہ سے آپ کی ذہنی پریشانی دور ہو جائے گی۔ سماجی اور عوامی شعبوں میں آپ کی عزت افزائی ہوگی۔ شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں گے۔ آج آپ کو اچھا کھانا، کپڑے، زیورات اور گاڑی مل سکتی ہے۔

7- برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج کچھ اہم کاموں میں آپ کا پیسہ خرچ ہوگا۔ کام میں کامیابی کی وجہ سے آپ پُر جوش رہیں گے۔ مالی فائدے کا امکان رہے گا۔ ساتھیوں اور ماتحتوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ طلبہ کے لیے بھی آج کا دن فائدہ مند ہے۔

8- برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج کام میں کامیابی ملنے سے آپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔ آپ کو اپنے ساتھی کا تعان ملے گا۔ کاروبار اور تجارت میں مخالفین سے نقصان کا امکان ہے، اس لیے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ رشتہ داروں سے اچھی خبر ملے گی۔ آپ کی ذاتی ضرورت پر پیسہ خرچ ہوگا۔

9- برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

آج آپ اپنے مخالفین پر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ نئے کام شروع کریں گے۔ نئے کام شروع کرنے میں کامیابی ملے گی۔ کام کی جگہ پر آپ کی عزت افزائی ہوگی۔ کاروبار میں منافع حاصل کر سکیں گے۔ اگر آپ نے پہلے ہی کہیں سرمایہ لگا رکھا ہے تو آپ کو منافع ملے گا۔

10- برج جدی۔Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آج آپ کے لیے کوئی نیا کام شروع کرنے کے لیے اچھا دن نہیں ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ چڑچڑے ہو سکتے ہیں۔ کام کی جگہ پر صبر کے ساتھ اپنا کام کرتے رہیں۔

11- برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

آپ کو ذہنی تناؤ اور کسی چیز کے بارے میں الجھن ہوگی۔ آج آپ کو فیصلے لینے میں دشواری ہوگی۔ اگر آپ نوکری بدلنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو ابھی انتظار کرنا چاہیے۔ طلباء کے لیے یہ وقت ملا جلا ہے۔

12- برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

اگر آپ آج نئے کام سنبھالیں گے تو آپ کو ان میں کامیابی ملے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کو ماتحتوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ مذہبی تقریبات میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔ دوپہر کے بعد صورت حال میں تبدیلی آئے گی۔ آج کسی کو بھی قرض دینے سے گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details