اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Horoscope in Urdu آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ - جانیے آپ کے برج کیا کہتے ہیں

16 اگست 2023 بروز بدھ آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔ Today Horoscope

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2023, 7:31 AM IST

1۔ برج حمل۔ Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج کے دن آپ غیر ضروری مالی اخراجات سے گریز کریں۔ آج کاروبار اور نوکری میں احتیاط سے کام لیں۔ کام کی جگہ پر وقت پر کام مکمل کرنے کی حالت میں نہیں ہوں گے۔ اگر کسی قسم کا سفر کا پروگرام ہو تو آج اسے ٹالنا ہی بہتر ہوگا۔

2- برج ثور۔ Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

آج کے دن آپ کو ہر کام میں کامیابی ملے گی۔ کام کی جگہ پر اپنے ہدف کو پورا کر کے آپ عہدیداران کی نظر میں لائق تعریف ہوں گے۔ آپ مخالفین پر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ سماج میں آپ کی عزت افزائی ہوگی۔ دوپہر کے بعد تنازعات شروع ہونے کا امکان ہے۔

3۔ برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

آج آپ سے فضول خرچی کا امکان ہے۔ طلباء کو متوقع نتائج نہیں ملیں گے۔ دوپہر کے بعد کسی عزیز سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

آج کے دن شام کے وقت کسی بھی قسم کا منفی خیال آپ کو پریشان کر سکتا ہے۔ اس دوران آپ عبادت، ذکر و اذکار یا پسندیدہ موسیقی سے خود کو مستحکم رکھنے کی کوشش کریں۔ غصے پر قابو رکھیں ورنہ کاروبار میں بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

5۔ برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

آج کے دن آپ نیا کام شروع کر سکیں گے۔ کام کی جگہ پر آپ کے کام کی ستائش کی جائے گی۔ آج کاروبار کو فروغ دینے سے متعلق کسی بھی منصوبے پر کام کر سکتے ہیں۔ آج آپ کی اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات ہوگی۔ آج آپ کو کسی قسم کا معاشی فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔

6۔ برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

آج کے دن آپ کو مختلف ذرائع اور شعبوں سے فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ آج کاروبار کے میدان میں بھی آپ منافع کمائیں گے۔ آپ کو ساتھی ملازمین کا بھرپور تعاون ملے گا۔ آج آپ دوستوں کے لیے پیسے خرچ کر سکتے ہیں۔

7۔ برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج آپ کا دل و دماغ مذہبی کاموں میں مصروف رہے گا اور عبادات کا فیض حاصل ہوگا۔ آج آپ مختلف شعبوں سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد کو افسران سے حوصلہ ملے گا۔ ترقی کے امکانات ہیں اور کئی دنوں سے ادھوری من کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔

8۔ برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج کا دن آپ کے لیے اچھا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کا مطلوبہ ہدف پورا ہو سکے گا۔ کاروبار میں منافع کما سکتے ہیں۔ شراکت داری کے کام کامیاب ہوں گے۔

9۔ برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

آج آپ کوئی نیا کام شروع نہ کریں ورنہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ کسی مذہبی مقام کی زیارت ہو سکتی ہے۔ اللہ کے ذکر اور روحانیت سے آپ کے دماغ کو اطمینان و سکون ملے گا۔

10۔ برج جدی۔ Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آج کاروبار میں آپ کو منافع ملے گا لیکن دوپہر کے بعد آپ کا ذہن کسی اہم کام میں نہیں لگے گا۔ آج کے دن طلبہ بھی پڑھائی کے حوالے سے پریشان ہو سکتے ہیں۔ صحت اچھی رہے گی۔

11۔ برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

آج کا دن مکمل طور پر اچھا اور نتیجہ خیز ہے۔ تاجروں کے لیے دن سازگار رہے گا۔ میدان میں اپنا کام وقت پر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ طلبہ کا ذہن تفریح ​​میں مشغول رہے گا۔

12۔ برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

آج کے دن تجارت و کاروبار میں آپ کو معاشی فائدہ ہوگا۔ آج آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ کچھ پریشانی ہوگی۔ کسی وجہ سے غیر معمولی رقم خرچ ہو سکتی ہے۔ کام میں شہرت اور عزت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details