اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Horoscope in Urdu آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ - جانیے آپ کے برج کیا کہتے ہیں

14 اگست 2023 بروز پیر آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔ Today Horoscope

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 14, 2023, 7:13 AM IST

1۔ برج حمل۔Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج جائیداد کے بارے میں زیادہ فکر نہ کریں۔ آج کے دن پانی والی جگہوں پر جانا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ طلبہ کے لیے یہ وقت فائدہ مند ہے۔ ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے مذہبی کاموں میں مصروف ہوں گے۔

2- برج ثور۔Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل میں بھی اضافہ ہوگا۔ آپ فن اور ادب میں اپنی مہارت دکھا سکیں گے۔ آج کے دن آپ کو مالی معاملات میں محتاط رہنا ہوگا۔

3- برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

آج آپ معاشی منصوبے بنا سکیں گے۔ آپ مشکل کاموں کو بھی کامیابی سے مکمل کر سکیں گے۔ کاروبار یا ملازمت میں ساتھیوں کے ساتھ میل جول ہوگی۔ ان کی مدد ملتی رہے گی۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جسم و دماغ میں توانائی اور تازگی کا احساس ہوگا۔ کام کی جگہ پر آپ کے کام کرنے کے انداز کو سراہا جا سکتا ہے۔

5- برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

آج قانونی معاملات میں نہ الجھنا آپ کے مفاد میں ہے۔ آپ ذہنی بے چینی محسوس کریں گے۔ جسم بھی غیر صحت مند رہے گا۔ اس کی وجہ سے آج آپ کا دل کام میں نہیں لگے گا۔

6- برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

آج آپ کو کئی شعبوں میں عزت و احترام ملے گا۔ دوستوں اور عمر رسیدہ لوگوں کی وجہ سے آپ کا وقت خوشی سے گزرے گا۔ آپ سیر کے لیے جانے پر غور کر سکتے ہیں۔ کاروبار میں معاشی فوائد مل سکتے ہیں۔

7- برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج کے دن نوکری کرنے والے لوگ اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں گے۔ افسران آپ کے کام کی تعریف کریں گے۔ تاجر بھی اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے خصوصی کوششیں کریں گے۔ سرکاری کاموں میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

8- برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

کاروباری حضرات کے لیے آج کا دن معمول کے مطابق ہے۔ حریفوں سے ڈر بنا رہے گا۔ آج جسم میں سستی کی وجہ سے جوش و جذبے کی کمی رہے گی۔ اس سے آپ کے کام پر بھی اثر پڑے گا۔ افسران کا رویہ آپ کے تئیں مناسب نہیں ہوگا۔

9- برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

نیا کام کرنے کے لیے آج کا دن اچھا نہیں ہے۔ اچانک کوئی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ بولنے میں احتیاط برتیں۔ کام کی جگہ پر زیادہ کام کرنا آپ کو چڑچڑا بنا سکتا ہے۔

10- برج جدی۔Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آپ کو مالی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ کاروبار میں ترقی کر سکیں گے۔ شراکت داری سے بھی فائدہ ہوگا۔ آمدنی کے مختلف ذرائع سے معاشی بہاؤ پیدا ہوگا۔ معاشرے میں آپ کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔ کام میں کامیابی ملے گی۔

11- برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

آج آپ کے کام کی تعریف ہوگی۔ عہدیداران آپ کی تعریف کریں گے۔ ملازمت اور کام میں آپ کو ساتھیوں کی مدد ملتی رہے گی۔ آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

12- برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے آپ فن و ادب میں دلچسپی لیں گے۔ پڑھائی میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔ کام کی جگہ پر بھی آپ مثبت رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details