راؤرکیلا، ہندوستان نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جمعہ کو پول ڈی مقابلے میں اسپین کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امت روہیداس (12ویں) اور ہاردیک سنگھ (26ویں منٹ) نے میزبان ٹیم کے لیے گول کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریباً 21,000 ہاکی شائقین سے بھرے دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں ہندوستان کو ریلیکس ہونے میں کچھ وقت لگا۔ اسپین نے ابتدائی منٹوں میں گیند پر اپنا قبضہ جمائے رکھا لیکن 11ویں منٹ میں ہسپانوی گول پرمندیپ سنگھ نے حملے کے ساتھ ہندوستانی اٹیک کا آغاز ہوگیا۔
ہندوستان کو اگلے دو منٹوں میں دو پنالٹی کارنر ملے، ہرمن پریت دونوں کو نیٹ میں پہنچانے میں ناکام رہے، لیکن روہیداس نے دوسری پنالٹی پر ریباؤنڈ گول کرکے ہندوستان کا کھاتہ کھول دیا۔