- 1645 - الیکسی رومانوف اپنے والد مائیکل کی جگہ روس کے حکمران بنے۔
- 1803- راجہ رام موہن رائے اور الیکژنڈر ڈف نے پانچ طلباء کے ساتھ اسکاٹش چرچ کالج کا آغاز کیا۔
- 1882- روس میں ہرئے ٹرین حادثہ میں 200 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1905 - کلکتہ کے ہفتہ وار اخبار 'سنجیونی' نے پہلی بار برطانوی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز پیش کی۔
- 1929 - جتیندر ناتھ داس نے اپنی تاریخی بھوک ہڑتال شروع کی۔
- 1977- جنتا پارٹی کی حکومت نے ’بھارت رتن‘ سمیت دیگر سویلین اعزاز دینا بند کردیئے۔ تین سال بعد انھیں دوبارہ پیش کیا گیا۔
- 1998- بھارت کے لیئنڈر پیس نے ہال آف فیم ٹینس چمپیئن شپ میں اپنی زندگی کا پہلا اے ٹی پی خطاب جیتا۔
- 2000- فیجی میں مہیندر چودھری سمیت 18 یرغمال رہا کئے گئے۔
- 2004 - روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سائبیریا اور ملک کے دور دراز مشرقی علاقوں کی ترقی کے لئے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش ظاہر کی۔
- 2006 - جوہری بم کی تیاری سے متعلق ایران کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے کیا گیا۔
- 2011- ممبئی میں سلسلہ وار تین بم دھماکے ہوئے۔
- 2014 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے دوسرا کارگو راکٹ آربیٹل سائنسز کارپوریشن نے لانچ کیا۔
- 2014 - امریکی صدر بارک اوباما کے مواخذے کے لئے سیاسی مخالفین کی تجاویز کو یو ایس ہاؤس کی عدلیہ کمیٹی نے مسترد کردیا۔
- 2016 -برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے تھریسا مے کو وزیر اعظم منتخب کیا۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور عالمی تاریخ میں 13 جولائی کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں:۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی