ریاست مہاراشٹر میں جن تاریخی و سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، وہ پابندی اگلے ہفتے کی جائزہ میٹنگ کے بعد ختم کردی جائے گی ، اس طرح کی یقین دہانی وزیر سیاحت و ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے دی۔ انہوں نے اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جانکاری دی۔ Historical and Tourist Sites will be opened in Aurangabad
Historical and Tourist Sites Will be Opened in Aurangabad: اورنگ آباد میں آئندہ ہفتہ تاریخی و سیاحتی مقامات کو کھولا جائے گا
ریاست مہاراشٹر کے تاریخی و سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعلی جلد ہی ایک میٹنگ کریں گے۔ اس کی معلومات وزیر سیاحت و ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے صحافیوں سے پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ Historical and Tourist Sites will be opened in Aurangabad
اورنگ آباد میں آئندہ ہفتہ تاریخی و سیاحتی مقامات کو کھولا جائے گا
آدتیہ ٹھاکرے نے اورنگ آباد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا لیکن موجودہ صورتحال میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔
- مزید پڑھیں:۔سیاحتی مقامات بند ہونے سے تانگے والے بے روزگار
ریاستی وزیر کے مطابق اگلے ہفتے وزیر اعلی کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں تاریخی و سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر کو ٹوریزم کی راجدھانی کہا جاتا ہے، سیاحتی مقامات بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہورہے ہیں۔