کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں شہر کے پریڈ اسکوائر پر ہنگامہ آرائی کے بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی، جس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ شہر میں کوئی ہنگامہ نہ ہو۔ کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے جمعرات کو پولیس لائن میں موک ڈرل کی گئی۔ پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا نے کہا کہ پی اے سی، آر اے ایف، اے سی پی اور سی سطح کے افسران پولیس فورس کے ساتھ 29 مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے لیے موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر سول ڈیفنس کے لوگ بھی تیار رہیں گے۔ High security in kanpur ahead of friday
جمعرات کو نماز جمعہ سے قبل پولیس نے پریڈ اور آس پاس کے علاقوں میں مارچ کیا۔ اس دوران پولس کمشنر وجے سنگھ مینا، جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری، ڈی سی پی ویسٹ بی بی جی ٹی ایس مورتی سمیت کئی پولس افسران موجود تھے۔