اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع ہسپتال رامبن میں اسٹاف کی کمی

ضلع رامبن میں طبی سہولت کو بہتر بنانے اور عوام کیلئے ہیلتھ کئیر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے عوام کی جانب سے کئی بار مطالبات کیے گئے۔ تاہم ضلع اسپتال رامبن کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹاف کی قلت کو آج تک حل نہیں کیا گیا۔

ضلع ہسپتال رامبن میں اسٹاف کی کمی
ضلع ہسپتال رامبن میں اسٹاف کی کمی

By

Published : Mar 9, 2021, 6:52 PM IST

عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کے آنے سے امید ظاہر کی کہ ضلع رامبن کی ایمرجنسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپتال اسٹاف کی تقرری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عوام نے نو منتخب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسپتال کو عوام کی خدمات کیلئے مزید فعال بنانے کی امید کا اظہار کیا۔

ضلع ہسپتال رامبن میں اسٹاف کی کمی

رامبن ضلع اسپتال کی موجودہ صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور انفراسٹرکچر کی کمی کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الحمید زرگر نے کہا کہ رامبن اسپتال انتظامیہ کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے امراض نسواں کے سیکشن اور ایمرجنسی وارڈ کو انفراسٹرکچر اور جدید مشینری سے لیس کیا۔ او پی ڈی ٹسٹ سہولت سمیت ہر شعبے کو فعال بنا کر عوام کی خدمت کیلئے اسپتال انتظامیہ اور اسٹاف ہر وقت حاضر ہے۔

عوام کیلئے بہتر طبی سہولت کی فراہمی حکومت کے اولین فرائض میں شامل ہے اسپتالوں میں اسٹاف کی قلت کو پورا کرنے اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرے تاکہ حکومت عوام کیلئے بہتر طبی سہولت فراہم کرنے والے وعدے کو پورا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details