اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Supreme Court: بغاوت کے آئینی جواز کے خلاف دائر عرضی پر سماعت ملتوی - اظہار خیال کی آزادی

سپریم کورٹ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (بغاوت) کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت دو ہفتوں کے لیے مؤخر کردی۔

constitutional justification of mutiny
constitutional justification of mutiny

By

Published : Jul 12, 2021, 6:14 PM IST

جسٹس اُدے اُمیش للت اور جسٹس اجے رستوگی کی ڈویژن بینچ نے دو صحافیوں کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

اس درخواست پر عدالت عظمی نے 30 اپریل کو اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو ذاتی طور پر پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران وینو گوپال نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں حلف نامہ داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیں۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court: سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کے خلاف دائر درخواست آئندہ ہفتہ کے لیے ملتوی

صحافی کشور چندر وانگ کھیمچہ اور کنہیا لال شکلا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغاوت سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے میں آئین کے آرٹیکل 19 (1) (اے) کے تحت شہریوں کو دی گئی اظہار خیال کی آزادی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details