دہلی کی کرکڑڈوما کورٹ میں آج دہلی تشدد کے ملزم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت معاملے کی سماعت کریں گے۔
خالد سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف سخت قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر فروری 2020 کے تشدد کے 'ماسٹر مائنڈ' ہونے کا الزام ہے، جس میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ عمر خالد نے اس کیس میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد شمال مشرقی دہلی فسادات سازش کے کیس میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار ہیں۔ دارالحکومت دہلی کے کرکرڈوما کورٹ میں گزشتہ سماعت کے دوران عمر خالد کے وکیل تریدیپ پیس نے عدالت کو بتایا کہ 'پولیس کے دعوؤں میں تضاد ہے اور اس کیس کو تیار کیا گیا ہے'۔
عمر خالد نے اس کیس میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی جس پر آج سماعت ہو گی۔ خالد کے وکیل تریدیپ پیس نے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کو گزشتہ سماعت میں بتایا کہ 'ایف آئی آر کو غیر ضروری طور پر تیار کیا گیا ہے، اور ان کو نشانہ بنانے اور فریم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا'۔
وکیل نے دہلی پولیس کے دعوؤں میں دو تضاد کی طرف اشارہ کیا۔ سب سے پہلے، اس نے عدالت کو مہاراشٹر میں خالد کی تقریر کا 21 منٹ کا ویڈیو کلپ دکھایا، جس پر پروسیکیوشن نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز لیبل لگایا تھا۔ وکیل نے ویڈیو دکھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 'ان کے مؤکل نے تقریر کے ذریعے تشدد کی کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ درحقیقت لوگوں کو اتحاد کا پیغام دیا'۔