ریاست ہریانہ کے کرنال میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیو کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران کسانوں نے احتجاج بھی کیا۔ کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، جب کسان اور پولیس آمنے سامنے آئے تو پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس کے جواب میں کسانوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔
کرنال میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا ہے کہ '' جتنا کسان کا خون ضائع ہوگا، کسان اتنا ہی مضبوط ہوگا!" ٹکیت کے مطابق، حکومت 5 ستمبر کو مظفر نگر میں منعقد ہونے والے متحدہ کسان مورچہ کی مہا پنچایت سے توجہ ہٹانے کی سازش کررہی ہے۔