سری نگر:جموں و کشمیر حج کمیٹی نے 2023 کے تمام عازمین کے لئے ایک مکتوب جاری کیا یے، جس میں کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا حج 2023 کے لیے عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے آج یعنی جمعہ سہ پہر 3 بجے سے پورے ملک میں کریں گی۔ منتخب عازمین کی فہرست جموں و کشمیر حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ ایسے میں منتخب عازمین کی فہرست نہ صرف جموں و کشمیر حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی بلکہ اگلے دن شائع بھی کی جائے گی۔
Haj 2023 عازمین حج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے آج ہوگا - عازمین حج
حج 2023 کے پیش نظر آج عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی یعنی رینڈم ڈیجٹل سلیکشن کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا اور منتخب عازمین کی فہرست جموں و کشمیر حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ Haj pilgrims will be selected by Random digital selection
وہیں جموں و کشمیر حج کمیٹی نے رواں سال حج کے لیے منتخب ہونے والے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا یے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔ اس سے قبل منتخب عازمین کو حج کمیٹی کی جانب سے روانہ ہونے سے قبل 2100 سعودی ریال خرچے کے لیے فراہم کئے جاتے تھے لیکن اب اس سال سے یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا یے۔ رواں سال حج بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس رکھے گئے ہیں جبکہ حج 2023 کی نئی پالیسی کے تحت اس مرتبہ حج سستا کیا گیا ہے۔ وہیں نئی حج پالیسی کے مطابق اب محرم کے بغیر بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں بیت اللہ کی زیارت کے لیے جاسکتی ہیں۔ ایسے میں حج کمیٹی آف انڈیا تمام تیاریوں، کوٹے اور فراہم کی جارہی سہولیات کو حتمی شکل دی ہے۔
مزید پڑھیں:۔Hajj Selection 2023 عازمین حج 2023 کی قرعہ اندازی 31 مارچ کو کی جائے گی
قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان مکمل بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ حج 2023 میں 1,75000 سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔