اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حج ڈپارٹمنٹ کو وزارت خارجہ کے ماتحت جائے: نوشاد احمد اعظمی

اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی سے دوبار مرکزی حج کے لیے منتخب سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ حج ڈپارٹمنٹ کو اقلیتی امور کی وزارت سے ہٹا کروزارت خارجہ کے تحت کیا جائے۔

اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر
اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر

By

Published : Feb 23, 2021, 8:12 PM IST

مرکزی حج کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں کہا کہ حج ڈپارٹمنٹ کو وزارت خارجہ سے اقلیتی امور میں منتقل کیا جانا کسی بھی طرح سے حاجیوں کے لیے صحیح نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ میں 70 فیصد کام وزارت خارجہ کا ہے جب کہ 10 فیصد شہری ہوابازی ایئر انڈیا وغیرہ کا اور 20 فیصد مرکزی حج کمیٹی اورملک کی صوبائی حج کمیٹیوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1959ء سے یہ روایت بھی رہی ہے اور یہ ایک اصولی بات بھی ہے کہ حج بیرون ملک کا ایک سفر ہے اور وہ وزارت خارجہ میں ہی رہنا ضروری ہے۔

اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر

اعظمی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حج ایکٹ 2002ء بہت بہتر بنا ہے۔ اس میں کسی بھی ترمیم کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم سے مؤدبانہ گزارش کی کہ اس معاملہ پرسنجیدگی سے غورکریں اورحج کو دوبارہ وزارت خارجہ میں بھیجنے کی زحمت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details