بیدر:کرناٹک کےبیدر میں واقع شاہین ادارہ کے شعبہ حفظ القُرآن بیدر کے 12 سالہ طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان عرف بلال کو اعزاز سے نوازا گیا۔ دراصل طالب علم حافظ مجتبٰی علی خان عرف بلال نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنایا۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام شاہین شعبہ حفظ القُرآن کے ہونہار طالب علم حافظ محمد مجتبٰی ولد رجب علی خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر) کی سرپرستی اور مہر سلطانہ (ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر) اور اپنے اساتذہ کی موجودگی میں ایک نشست میں قُرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔Shaheen Institution Bidar Student honored
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے حافظ ِقُرآن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات سے صرف وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے دلوں میں اس کلام اللہ کی طلب، لگاؤ اور جستجو ہو۔ یہ وہ نورانی سعادت ہے، جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ اللہ جل شانہ کے جود و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جب کوئی قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔Hafiz Mujtaba Ali Khan Honored