اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی کیس، مذہبی جذبات مجروح کرنے کے معاملہ میں آج فیصلہ متوقع - گیانواپی میں مبینہ شیولنگ

اسپیشل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سموتھا ناگیش ورما کی عدالت میں پیر کو گیانواپی میں مبینہ شیولنگ پائے جانے کی اطلاع کے بعد بھی وضو کرکے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس کی برقراری (قابل سماعت یا نہیں) پر سماعت کے بعد عدالت نے حکم کے لیے منگل کا دن مقرر کیا تھا۔ Hearing On Gyanvapi Mosque Case

گیانواپی مسجد معاملہ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فیصلہ آج
گیانواپی مسجد معاملہ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فیصلہ آج

By

Published : Jun 7, 2022, 10:18 AM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد معاملہ میں اسپیشل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سروتما ناگیش ورما کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت اس کی برقراری (قابل سماعت یا نہیں) پر آج فیصلہ سنائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع جج آج گیانواپی میں پوجا کی اجازت کی سماعت کر سکتے ہیں۔ مدعی راجہ آنند جیوتی سنگھ کی جانب سے وکیل سدھارتھ سریواستو اور گیان پرکاش سنگھ نے مقدمہ دائر کیا ہے اور انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین، منیجنگ کمیٹی سمیت ایک ہزار نامعلوم افراد کے خلاف سی آر پی سی 156-3 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: جمعیۃ علماء ہند نے1991 ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی

الزام لگایا گیا ہے کہ گیانواپی مسجد کیمپس میں مبینہ شیولنگ کی موجودگی کا علم ہونے کے بعد ہاتھ پاؤں دھونے اور وضو کرنے سے ہندو عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مدعی نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پولیس افسران کو شکایت کی گئی لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکم کے لیے منگل کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اسپیشل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سموتھا ناگیش ورما کی عدالت میں پیر کو گیانواپی میں مبینہ شیولنگ پائے جانے کی اطلاع کے بعد بھی وضو کرکے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس کی برقراری (قابل سماعت یا نہیں) پر سماعت کے بعد عدالت نے حکم کے لیے منگل کا دن مقرر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details