وارانسی: گیانواپی مسجد کیس کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہونے جارہی ہے۔ 30 مئی کو ضلع جج اجے کرشنا وشویش نے گیانواپی کیس میں 7/11 کے تحت جاری سماعت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سے 4 جولائی کو دوبارہ سماعت شروع کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد اس کیس کی سماعت آج صبح تقریباً 11 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آج ہندو فریق کی طرف سے ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ بھی ضلع جج کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ ہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے معاملے کو عدالت کے سامنے رکھیں گے اور اعتراض درج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی کو ڈسٹرکٹ جج اجے کمار کی عدالت میں سماعت ہوگی۔ Gyanvapi masjid case hearing resume after summer vacation
اس معاملے میں مقدمہ دائر کرنے والی راکھی سنگھ اور جتیندر سنگھ پورے کیس کو دیکھ رہے ہیں، وکیل ہری شنکر جین اور وشنو جین کو جیتن سنگھ بسن نے اس کیس سے برطرف دیا ہے۔ اس کے علاوہ وشو ویدک سناتن سنگھ کے تمام مقدمات میں سے پرانے وکالت ناموں کو منسوخ کر دیا جائے گا جو گیانواپی سے متعلق ضلع عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اب ان تمام معاملات کی اطلاع ایڈوکیٹ مان بہادر سنگھ، ایڈوکیٹ انوپم دویدی اور ایڈوکیٹ شیوم گوڑ کو دی گئی ہے تاکہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جاسکے۔