اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: دھرم سنگھ فاونڈیشن کی جانب سے آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا عطیہ - Gulberga: Dharam Singh Foundation donates oxygen and ventilator

گلبرگہ میں دھرم سنگھ فاونڈیشن کی جانب سے بیرونی ملک سے آکسیجن اور وینٹی لیٹر منگواکر ضلع ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

بیرونی ملک سے آکسیجن اور وینٹی لیٹر منگواکر ضلع ڈپٹی کمشنر کے حوالے
بیرونی ملک سے آکسیجن اور وینٹی لیٹر منگواکر ضلع ڈپٹی کمشنر کے حوالے

By

Published : Jun 13, 2021, 7:54 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کے ساتھ اسپتالوں میں آکسیجن وینٹی لیٹر بیڈس کی کمی کی شکایتوں کو دیکھتے ہوئے دھرم سنگھ فاونڈیشن اور کانگریس پارٹی کے لیڈران کی جانب سے بیرونی ملک سے 50 آکسیجن سلینڈرس اور 10 وینٹی لیٹرس کو منگواکر گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیاگیا۔

اس موقع پر کانگریس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اجے سنگھ نے کہا کہ گلبرگہ ضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کئی مریضوں کو اسپتالوں میں آکسیجن ، وینٹی لیٹر اور بیڈس نہ ملنے کی وجہ ان کی موت ہوئی۔

بیرونی ملک سے آکسیجن اور وینٹی لیٹر منگواکر ضلع ڈپٹی کمشنر کے حوالے

اس لئے کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پوری طرح سے اقدامات کیے جائیں۔ریاستی اور مرکزی حکومت کی لاپر وائی سے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کئی افراد کی موت ہوئی۔

انھوں نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے متعلق ملک میں آنے والے حالات کے بارے میں نہیں بتایا جس کے وجہ کئی افراد اسپتالوں میں اکسیجن وینٹی لیٹر بیڈس ناملنے پر اسپتالوں کے باہر ہی دم توڑ گئے۔

تنظیم نے کہا کہ کورونا وائر س کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے ابھی سے منصوبہ تیار کر نے کی ضرورت ہے جس کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت اسپتالوں کے بنیادی مسائل کو حل کر کے ہر طرح کے علاج کی سہولت فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details