اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi at Bhavnagar Rally گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے، مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل سے چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلنے لگیں، ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ PM Modi at Bhavnagar rally

گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے، مودی
گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے، مودی

By

Published : Nov 24, 2022, 7:52 PM IST

پالن پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل پر چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلیں گی، اس کے لئے ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے آج یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی میں کہا کہ آج میں پالن پور آیا ہوں، اس لیے میرا دھیان پانچ چیزوں کی طرف جاتا ہے، اس لیے میں پانچ معاملوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ پ سے پالن پور ہے تو پ سے ’’ پریٹن، پریاورن ، پانی ، پشودھن اور پوشن‘‘ کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ یہ پانچ معاملے ایسے ہیں جو شاید الیکشن کی بحث میں نہیں آتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاحت کی صنعت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ہے۔ بناسکانٹھا، پاٹن اور کچھ اضلاع میں سیاحت کو فروغ دیا گیا ہے۔ ماحولیات کے معاملے میں بھارت دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کہا جاتا تھا کہ بھارت ماحول خراب کرے گا۔ ہم اس شبیہہ کو بدلنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل سے چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلنے لگیں، ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔Gujarat to become green hydrogen hub says modi

مزید پڑھیں:۔Gujarat Polls 2022 گجرات کے عوام الیکشن لڑ رہے ہیں، نریندر، بھوپندر نہیں، مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے شمالی گجرات پانی کے لیے پریشان ہوا کرتا تھا۔ بی جے پی کی حکومت میں نرمدا کا پانی سجلام سُفلم کے توسط سے ہر گھر تک پہنچا ہے۔ ہم مویشی پروری کی سمت میں بہت کام کر رہے ہیں جس میں پہلے دودھ کے پیسے ملتے تھے۔ اب بائیو گیس پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ جانوروں کے گوبر اور پیشاب سے آمدنی ہو سکے۔ پانچواں غذائیت کے لیے، ہم نے اپنے بچوں خصوصاً اپنی بیٹیوں کی صحت کے لیے کام کرنا شروع کیا۔ ہم نے چرنجیوی اسکیم شروع کی۔ غریب بچوں کو دودھ پلانے کا بندوبست کیا گیا۔ کورونا وبا کے دوران ڈھائی سال تک 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا پینا فراہم کرنے کے بندوبست کیے گئے تھے۔ ہمیں غذائیت کا خیال ہے۔ ہم نے ان تمام شعبوں میں کام کیا ہے جن میں ہم غذائیت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا بیٹا آپ کے کام کے لیے دہلی میں بیٹھا ہے لیکن آپ کام نہیں لیتے تو میں کیا کروں۔ کام کروانے کے لیے ’کمل ‘ کھلانا پڑتا ہے۔ اس بار ضلع کے ہر امیدوار کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر کمل کو کھلانا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details