اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 11892 نئے کیسز درج - 11892 new cases of corona virus registered in Gujarat

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس سے ریاست کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. گجرات میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 11 ہزار سے زائد نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 11892 نئے کیسز درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 11892 نئے کیسز درج

By

Published : May 9, 2021, 11:33 AM IST

ریاست گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 8000 کو تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 119 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8273 ہو گئی ہے۔ جب کہ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 11892 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 11892 نئے کیسز درج

دوسری جانب ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 737 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 234 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 421 ہے۔ جس میں سے 782 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ایک لاکھ 42 ہزار 639 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 3359، سورت میں 889، بڑودہ میں 710، گاندھی نگر میں 160، بھاؤنگر میں 280، بناس کانٹھا میں 280، راجکوٹ میں 396، سریندر نگر میں 76، پاٹن میں 155، امریلی میں 146، جام نگر میں 372، مہسانہ میں 588، جب کہ کچھ علاقہ میں کورونا وائرس کے 189 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details