دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں آج بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ لوگ صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ لوگ صبح سویرے اٹھ کر ووٹ ڈال رہے ہیں لیکن منڈپ سے سیدھا پولنگ اسٹیشن پہنچے دولہا اور دلہن سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دراصل براڑی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ جانے سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچے۔ وہ شادی کے منڈپ سے سیدھے پولنگ بوتھ پہنچ گئے۔ groom reached polling station with bride
دراصل اتر پردیش کے بجنور میں سدھیر رانا نام کے شخص کی کل رات شادی ہوئی، جس کے بعد وہ شادی کر کے اپنی اہلیہ کے ساتھ براہ راست پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سدھیر رانا کا گھر بُراڑی اسمبلی حلقہ میں ہے۔ وہ نہ پہلے گھر گئے، نہ انہوں نے کپڑا بدلا۔ سدھیر منڈپ سے سیدھے پولنگ بوتھ پہنچے۔ وہاں وہ اپنا ووٹ ڈالنے والے پہلے شخص تھے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا فرض ہے۔ یہ بھی دوسرے کاموں کی طرح ہمارے لیے ضروری ہے۔ جمہوریت میں ووٹ دینا اپنی آواز بلند کرنے کے مترادف ہے۔ ہم آواز نہیں اٹھائیں گے تو حکومت سے سوال کیسے کریں گے۔