ترنمول کانگریس رہنما مہوا موتئرا نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر رسم شکریہ کے دوران کہاکہ' صدر جمہوریہ متعدد مواقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ذکر کرتے ہیں۔ انہوں نے نیتاجی کے ایک خطاب کا حوالہ دتیے ہوئے کہا کہ' نیتاجی نے سنہ 1938 میں کو ملیلا جو اب (بنگلہ دیش کا حصہ ہے) اپنے خطاب میں کہاتھا کہ' فرقہ واریت نے اپنا بدصورت سر پھر سے اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' نیتاجی کی انڈین نیشنل آرمی ( آئی این اے) کا نشان ٹیپو سلطان کے شیر سے تھا۔ وہیں ٹیپو سلطان جس کا ذکر اس حکومت نے اپنے کتابوں سے ہٹادیا ہے۔'
مہوا موتئرا نے کہا کہ' آئی این اے کا نعرہ تین اردو کے الفاظ تھے۔ اتحاد، اعتماد اور قربانی۔ یہ وہی اردو زبان ہے جو جموں و کشمیر کی پہلی سرکاری زبان ہے جسے ہندی میں تبدیل کی جارہی ہے۔ مہوا موئترا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاریخ کو بدلنا چاہتی ہے کیونکہ حکومت بھارت کے سیکولرازم کی تاریخ کو دیکھ کر ڈری ہوئی ہے۔' BJP Wants to Alter History