نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیر اعظم مودی بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایف اے ایم ای اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں نے 2.9 کروڑ لیٹر ایندھن کی بچت کی ہے اور ساتھ ہی 33.9 کروڑ کلو سی او2 کو کم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، 'سبز توانائی کے شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے ہماری حکومت پوری طرح سے عہد بند ہے۔'
وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپنے گھروں پرآرگینک کاشتکاری کرنےکی بھی اپیل کی ہے۔ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سنگیتا یادو موریہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی ایم پی چھت پر اگائی جانے والی سبزیوں کی مختلف اقسام دکھا رہی تھیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا،'بہترین! فطرت کے ساتھ گہری وابستگی بھی اور صحت مند کھاناپینابھی، باقی لوگ بھی اپنے گھر پر اس کاتجربہ کرسکتے ہیں۔'