اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت مہنگائی اور کسانوں کے معاملے پر سننے کو تیار نہیں: کانگریس - ای ٹی وی بھارت خبر

کانگریس نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اور ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ کسانوں کے مسئلے پر تین دن سے بحث کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں، لیکن حکومت اس معاملے پر کچھ بھی سننے کے لئے راضی نہیں ہے۔

کانگریس
کانگریس

By

Published : Mar 10, 2021, 7:43 PM IST

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملک ارجن کھڑگے، نائب رہنما آنند شرما، راجیہ سبھا ممبران اکھلیش سنگھ اور دپیندر ہڈا نے بدھ کے روز یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اشیائے ضروریہ قیمتیں اور کسانوں کے مسائل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنی بات رکھنے کی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ لیکن حکومت پارلیمنٹ میں ان امور پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ تیل پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر کے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو ریکارڈ سطح پر لا دیا ہے۔ ملک میں آج پٹرول سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ ان کی پارٹی حکومت سے اس بارے میں حساب پوچھنا چاہتی ہے اور اس مطالبے پر پارلیمنٹ میں حکومت سے تین دن تک بحث کی اپیل کی جارہی ہے، لیکن حکومت عوام سے متعلق ان معاملات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details