اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کسانوں سے بات چیت کرے: دیو گوڑا - حکومت کو کسانوں کے ساتھ مسلسل مذاکرات قائم رکھنے چاہئے

جنتادل (سیکولر) کے لیڈر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل سلجھانے کے لئے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔

deve gowda
دیوے گوڑا

By

Published : Feb 4, 2021, 4:01 PM IST

دیو گوڑا نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تقریر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو روکنے اور ان کی قلعہ بندی کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ حکومت کو کسانوں کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری رکھنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد چھوٹے اور حاشئے کے کسان ہیں۔ ان کے پاس ایک ایکڑ یا اس سے بھی کم زمین ہے۔ ان کو سبسڈی وغیرہ کا بھی فائدہ نہیں مل پاتا۔

انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعہ بتایا کہ 50 فیصد زرعی سبسڈی ٹریکٹر، دیگر زرعی آلات اور تکنیک وغیرہ کو خریدنے میں دی جاتی ہے۔ چھوٹے کسانوں کو اس سبسڈی کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں: اپوزیشن

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کے کسانوں کو ملا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details