نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ چین کے لون ایپس ملک کے لوگوں کو سوشل میڈیا پر لوٹ رہے ہیں اور ان کے تشدد سے کئی لوگوں نے خودکشی کر لی ہے اور 500 کروڑ روپے سے زیادہ چینی ایپس کو لوٹ چکے ہیں۔کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریزرو بینک کی رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2000 کے درمیان سوشل میڈیا پر اس طرح کے ایپس کی تعداد میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے اور سال 2021 میں ان فرضی ایپس کی تعداد بڑھ کر 1100 سے زیادہ ہوگئی تھی۔Congress Slams BJP
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ان ایپس کی تعداد مین اضافہ ہوتا چلا گیا اور ان میں غیر قانونی طور پر آپریٹ ہورہے تقریباً 600 ایپس ریزرو بینک بھی تسلیم کرچکا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر ان کی تعداد مسلسل اور بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان ایپس کے ذریعے بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والے اب تک 52 افراد خودکشی کر چکے ہیں اور لاتعداد کو بلیک میل اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔