شمال مغربی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حکومتی گولہ باری سے ایک بچے اور ایک عورت سمیت چار افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق توپ خانے سے کی گئی گولہ باری سے چار افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک آدمی اور اس کا بیٹا شامل ہے۔
اپوزیشن کے سول ڈیفینس، جسے وائٹ ہیلمیٹ بھی کہا جاتا ہے، نے تصدیق کی کہ ادلب میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
شام کی حکومت، جس نے روس اور ترکی کے حمایت یافتہ مذاکرات پر اتفاق کیا ہے، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 10 سالہ تنازع کے دوران کھوئے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرے گی۔
باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام تقریبا چار ملین آبادی پر مشتمل ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگ خانہ جنگی کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔