وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کے کسانوں کو زرعی قوانین کو پوری طرح سے سمجھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوئی شک ہے تو مرکزی حکومت اسے حل کرنے اور اس پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
سنگھ نے یہاں ہریانہ اناپورنا اتسو کو دہلی سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کسانوں سے زرعی قوانین کو سمجھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، "میں نے ان قوانین کو پڑھا ہے اور ان میں ایسا کچھ نہیں ہے جو کسان کے مفاد میں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے بھی کھیتی باڑی کی ہے اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ کسانوں کے مسائل کیا ہیں۔