اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SSB Recruitment Cancelled سروس سلیکشن بورڈ میں بدعنوانی کے سبب بھرتیاں منسوخ

جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ایل جی نے سروس سلیکشن بورڈ کی بھرتیوں کو منسوخ SSB Recruitment Cancelled کرنے کی ہدایت دی اور سی بی آئی کو بدعنوانیوں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

SSB Recruitment Cancelled
سروس سلیکشن بورڈ میں بدعنوانی کو دیکھتے ہوئے بھرتیاں منسوخ

By

Published : Aug 28, 2022, 8:43 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے سبب اسے منسوخ کرکے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے اس کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی نے ان بھرتیوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے اور سی بی آئی کو بدعنوانیوں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ Government Cancels Service Selection Board Recruitment

اس سے قبل بھی ایس ایس بی کی جانب سے لئے گئے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کو منسوخ کیا گیا تھا اور سی بی آئی نے اس معاملے میں 33 افسران و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ کامیاب قرار دئے گئے فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ امیدوار گزشتہ 40 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں کہ ان بھرتیوں کو منسوخ نہ کیا جائے بلکہ سلیکشن لِسٹ جاری کی جائے۔SSB Recruitment Cancelled

وہیں انتظامیہ نے ایس ایس بی کے تمام ملازمین کا تبادلہ کرکے وہاں نئے ملازمین تعینات کر دیئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بورڈ میں ممبران کا بھی تبادلہ ہوگا اور نئے ممبران منتخب کئے جائیں گے۔ SSB Recruitment Cancelled

یہ بھی پڑھیں: Teacher Appointment Corruption Case: اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں اشوک ساہا اور شانتی پرساد گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details