نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے مختلف مواقع پر ہمیشہ کی طرح اتوار کو ماؤں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل بنا کر ماں کی عظمت کو سلام کیا۔ یوں تو ہر دن ماں اور بچے کے لیے خاص ہوتا ہے لیکن مدرز ڈے پر اس دن کی اہمیت مزید خاص ہو جاتی ہے۔ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مئی کا دوسرا اتوار مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس خاص دن کا اظہار ڈوڈل کے ذریعے کیا ہے۔ گوگل نے آج اپنے ہوم پیج پر کچھ جانوروں اور پرندوں کے خاندان کے ساتھ ایک ڈوڈل دکھایا ہے۔ ڈوڈل میں جانوروں، پھولوں اور ماؤں اور ان کے بچوں کی دلکش تصاویر پیش کی ہیں، جس کے پس منظر میں ایک مرغی اپنے انڈوں کی دیکھ بھال کر تی نظر آرہی ہے، جو ماؤں کی جانب سے کی جانے والی حفاظت کے ساتھ پرورش کی علامت ہے۔
ڈوڈل میں ماں اور بچے کے رشتے کو اینیمیشن کے ذریعے کئی مخلوقات کی تصویریں بنا کر دکھایا گیا ہے۔ وہیں راجستھان کے وزیر اعلی نے مدرز ڈے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'سخت راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے، یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے۔ گہلوت نے آج یہ بات سوشل میڈیا پر مدر ڈے پر ماں کی طاقت کو سلام کرتے ہوئے کہی۔ خاندان سمیت اپنی والدہ کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں میں آج بھی آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔ ماں کا دن ہر سال پوری دنیا میں ماں کی عزت اور قدر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ 1914 سے اب تک تقریباً 111 سال سے ماؤں کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال بھارت میں 14 مئی کو مدرز ڈے منایا جا رہا ہے۔