اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی - یوپی پنچایت انتخابات

یوپی پنچایت انتخابات میں اب تک 3051 نشستوں میں سے 2008 کے قریب نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، جن میں بی جے پی نے 918 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 456 نشستوں میں آگے چل رہی ہے۔

good performance of bjp in up panchayat elections
یوپی پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی

By

Published : May 4, 2021, 11:04 AM IST

اتر پردیش میں ہونے والے تین سطح کے پنچایت انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑی کامیابی مل رہی ہے، اب تک 3051 نشستوں میں سے 2008 کے قریب نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، جن میں بی جے پی نے 918 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 456 نشستوں میں آگے چل رہی ہے۔

بی جے پی کا دعوی ہے کہ اگر تمام اپوزیشن پارٹیوں کی سیٹیں شامل کرلی جائیں، تب بھی ریاست کی دیگر پارٹیاں اتنی نشستیں حاصل نہیں کر سکتیں، جتنی بی جے پی کو حاصل ہوئی ہیں۔

ضلع پنچایت ممبر کے نتائج میں سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے تجربہ کار رہنماؤں سے تعلق رکھنے والے رشتہ دار ہار گئے ہیں، ایس پی کے مضبوط لیڈر اور اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری کا بیٹا اپنی نشست نہیں بچا سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ مغربی اترپردیش میں کسانوں کی تحریک کے تحت ہونے والے احتجاج کی وجہ سے بی جے پی کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے لیکن یہاں کے انتخابی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ لوگوں نے یوگی حکومت کی حمایت کی ہے اور دیہات میں کمل کھلایا ہے۔

پارٹی عہدیداروں کے مطابق بی جے پی نے ضلع پنچایت کی 3050 نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ گنتی کے پہلے دن اتوار کے روز ہی بی جے پی کے حمایت یافتہ 172 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مغربی اترپردیش میں بی جے پی کے حمایت یافتہ ضلع پنچایت کے رکن امیدوار 44 ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details