زیورات کسی کی بھی خوبصورتی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ دولت، طاقت اور حیثیت کی بھی علامت ہیں۔ عام طور پر زیورات سونے، ہیرے یا چاندی سے بنےہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی بانس سے بنے زیورات کے بارے میں سُنا ہے؟ یہ کہانی ہے ایسے ہی لوگوں کی ہے جو بانس سے زیورات بناتے ہیں۔
جی ہاں، آپ نے صحیح سُنا۔ ہم بات کر رہے ہیں بامبو کرافٹ کے بارے میں۔ ریاست اُڑیسہ کے ضلع رائے گڑھ کے آدیواسی اکثریتی علاقے میں کالج جانے والی 20 لڑکیوں کے درمیان بامبو کرافٹ نے خود انحصاری کا جذبہ پیدا کیا ہے۔
کولنارا بلاک کے چانڈیلی گاؤں کی لڑکیاں لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی اپنے گھر والوں کی مالی مدد کرنے اور پیسہ کمانے کے لیے بانس کے زیور بنا رہی ہیں۔
یہ لڑکیاں ایک سیلف ہیلپ گروپ کی زیر نگرانی کام کرتی ہیں اور ایک غیر سرکاری تنظیم جو جے کے پیپر مِلز کے سی ایس آر منصوبہ کا حصہ ہے، کے ذریعے ان کی کوششوں میں مدد کی جاتی ہے۔
اسپرش کی مدد سے نِفٹ جیسی تنظیموں سے ایوارڈ یافتہ انٹرنیشنل لیول کے ماسٹر کاریگروں کی ٹیم کے ذریعے لڑکیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ زیورات کو صاف سُتھرا اور بہتر بنانے کے لیے لڑکیاں بانس کو نیم، سوڈا اور نمک میں اُبالتی ہیں، پھر اسے سُکھایا جاتا ہے۔