اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

GIO Gujarat on Hijab Ban: 'حجاب عادت نہیں عبادت ہے'

جی آئی او گجرات کی صدر فہمیدہ قریشی نے کہا کہ 'پردہ کرنا کوئی عادت نہیں ہے جسے بدلا جا سکے بلکہ حجاب ایک عبادت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔ کلاس روم میں ماسک لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جب بات سر ڈھانکنے کی ہو تو وہ کچھ لوگوں کو گوارا نہیں ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔' GIO Gujarat React on Hijab Ban

gio gujarat critics to karnataka govt  gio gujarat react on hijab ban  gio protest against hijab ban in Karnataka  hijab bank in karnataka  etv bharat urdu news
'حجاب عادت نہیں عبادت ہے'

By

Published : Feb 8, 2022, 2:12 PM IST

Updated : Feb 8, 2022, 4:34 PM IST

کرناٹک میں مسلم طالبات پر حجاب پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، اس سلسلے جماعت اسلامی ہند گجرات کی خواتین ونگ جی آئی او نے بھی اس معاملے کی سخت مخالفت کی۔ GIO Protest Against Hijab Ban in Karnataka

حجاب عادت نہیں عبادت ہے'

اس تعلق سے جی آئی او گجرات کی صدر فہمیدہ قریشی نے کہا کہ پردہ کرنا کوئی عادت نہیں ہے جسے بدلا جاسکے بلکہ حجاب ایک عبادت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔ کلاس روم میں ماسک لگانا پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جب بات سر کو ڈھانکنے کی ہو تو وہ گوارا نہیں ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا صرف اسلامی تہذیب کا حصہ نہیں ہے بلکہ بھارت کی قدیم روایت ہے۔ آج مغربی تہذیب کو اس قدر اپنایا جا رہا ہے کہ لوگ اپنی تہذیب کو فراموش کر رہے ہیں۔ کرناٹک میں جو ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں:۔Hijab Ban in Many Colleges: اڈوپی کے بعد اب کندا پورا کے کئی کالجز میں حجاب پر پابندی



وہیں جی آئی او کی اراکین و طالبات نے اس معاملے پر کہا کہ حجاب پر پابندی عائد کرنا ہمارے آئین کے خلاف ہے۔ آئین ہمیں اپنے مذہب پر مکمل طور سے عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کرناٹک میں حجاب پر پابندی عائد کرنا سراسر غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پہن کر ہم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ہماری خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہم آسانی سے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ شریعت کے لحاظ سے بھی پردہ ضروری ہے۔ پردہ ہمارا بنیادی حق ہے اسے کوئی بھی ہم سے چھین نہیں سکتا۔

Last Updated : Feb 8, 2022, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details