غازی پور: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کے راجدے پور دیہاتی میں ضلع انتظامیہ نے ہفتہ کو مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری کی غیر قانونی جائیداد کو ضبط کر لی ہے۔ اس کی مالیت 6 کروڑ 30 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے کہا کہ غازی پور پولیس نے اترپردیش گروہ بندی اور سماج مخالف سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 1986 کے خلاف مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری کی 6.30 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ Mukhtar Ansari wife Afsha Ansari's Property Attached
پولیس نے مختار انصاری کی اہلیہ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی مزید پڑھیں:
Ghazipur, Mukhtar Ansari's Property Seized: مختار انصاری کی پراپرٹی سیز
اترپردیش میں جرائم کے خلاف جارہی مہم کے تحت 2 اگست کو انسپکٹر انچارج پولیس اسٹیشن محمد آباد نے غور و خوض کے بعد غازی پور کے ایس پی کو ایک تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد 3 اگست کو مختار انصاری کی غیر منقولہ جائیداد کو اجتماعی طور پر قرق کردیا گیا۔ پولیس نے افشاں انصاری کی 6.30 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ چالیس سے پچاس دنوں میں مختار انصاری اور ان کی اہلیہ افشاں انصاری کی تقریباً 25 کروڑ روپئے کی جائیداد قرق کی گئی ہیں۔