نئی دہلی: انوائرمنٹ مینجمٹ کمیٹی کے چیئرمین رویش گپتا نے گزشتہ دنوں غازی پور لینڈ فل سائٹ کے دورہ کے دوران کہا کہ یہ سائٹ آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی دہلی کا کچرا غازی پور ڈمپنگ گرانڈ پر جاتا ہے۔ اس کی اونچائی 65 میٹر تک پہنچ چکی تھی اب یہ کم ہوکر تقریباً 20 میٹر رہ گئی ہے۔
دہلی: غازی پور لینڈ فل سائٹ آلودگی کی بڑی وجہ
انوائرنمنٹ مینجمٹ کمیٹی کے چیئرمین رویش گپتا نے کہا کہ 'یہ لینڈ فل سائٹ مشرقی دہلی علاقہ میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بھی بنی ہوئی ہے اور عوام بھی اس سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
غازی پور لینڈ فل سائٹ آلودگی کی بڑی وجہ
رویش گپتا نے کہا کہ یہ لینڈ فل سائٹ مشرقی دہلی علاقہ میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بھی بنی ہوئی ہے اور عوام بھی اس سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
وہ این جی او کی طرف سے ایک لاکھ درخت لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور اس ہدف کو ایک سال میں مکمل کیا جانا مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ میں سپرنٹٹنڈنگ انجینئرہمانشو شیکھر سنگھ ایگزیکیٹو انجینئر وپن کمار ، اکھلیش کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔