اردو

urdu

By

Published : May 28, 2021, 9:59 PM IST

ETV Bharat / bharat

غازی میاں کے عرس کا سادگی کے ساتھ اہتمام

بڑی بازار میں واقع سید سالار مسعود غازی کا عرس ہر برس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا لیکن رواں برس کرونا وائرس کی وجہ سے رسمی طور پر ہی عرس منایا گیا۔

سادگی کے ساتھ محدود لوگوں نے منایا غازی میاں کا عرس
سادگی کے ساتھ محدود لوگوں نے منایا غازی میاں کا عرس

اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بڑی بازار میں واقع حضرت سید سالار مسعود غازی کا عرس رسمی طور پر منایا گیا۔

درگاہ کمیٹی کے تمام اراکین کی موجودگی میں مزار پر گل پوشی و چادر پوشی کے ساتھ ایصال و ثواب اور فاتحہ خوانی کی گئی بعد نماز جمعہ چند لوگوں پر محدود مجلس کا انعقاد ہوا جس میں مزار پر چادر پوشی کے بعد خصوصی دعا خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

سادگی کے ساتھ محدود لوگوں نے منایا غازی میاں کا عرس

درگاہ کمیٹی کے صدر حاجی سراج الدین مسعودی اور ان کے صاحبزادے بابا عبداللہ سمیت متعدد افراد شامل ہوئے۔

بڑی بازار میں واقع سید سالار مسعود غازی کا عرس ہر برس پورے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا جاتا تھا لیکن رواں برس کرونا وائرس کی وجہ سے رسمی طور پر ہی عرس منایا گیا یا چند افراد پر مشتمل محفل منعقد کی گئی جس میں کورونا وائرس اور دیگر اگر وبائی امراض و طوفان کے خاتمہ کی دعا کی گئی۔

بنارس کے بڑی بازار میں واقع درگاہ سید سالار مسعود غازی کا عرس میں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں افراد شرکت کرتے تھے علاقے کے چھوٹے تاجروں کا بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتا تھا پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہوتا تھا لیکن رواں برس چند ہی لوگوں پر محدود عرس اختتام پذیر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details