مالیگاؤں میں گزشتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کی لان آن جنرل بورڈ میٹنگ مختلف تجاویز منظور کی گئیں۔ وہیں، میٹنگ میں ایم آئی ایم کے رہنما خالد پرویز نے گھر پٹی کے معاملہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ کارپورپشن گھرپٹی کے معاملے میں تجاویز کیوں نہیں لاتا۔
لان آن جنرل بورڈ میٹنگ میں کافی ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ کے درمیان سبھی تجاویز کو منظوری مل گئی۔ بعد ازاں قبرستان کیلئے زمین دینے والے محمد غفران محمد عثمان کا مہا سبھا میں خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور شہر میں دن بدن بڑھتے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے لان 8 ایئر واٹر ویکل مشینوں کی تجویزیں کو بھی منظور کیا گیا۔
مالیگاؤں کارپوریشن مہاسبھا میں لان آن جنرل بورڈ میٹنگ میں کا انعقاد میٹنگ میں اس ایئر واٹر ویکل کے کام کی وضاحت بھی کی گئی۔ گنجان آبادی، تنگ گلیوں والے علاقے میں یہ ایئر واٹر ویکل آسانی سے جاسکتی ہے اور اس مشین سے پانی کے ساتھ ساتھ ہوا بھی نکلتی ہے جس سے آگ پر بہت جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ ہر علاقے میں دو دو مشین دی جائے گئی۔
لان آن جنرل بورڈ میٹنگ کے آخر میں تمام تجاویز کی منظوری کے بعد میئر طاہرہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ ہم نے اسٹینڈنگ کمیٹی کیلئے ممبر کے تعلق سے مہاگٹھ بندھن کے رہنما کو تین بار نوٹس دیا۔ مگر انہوں نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے قلم اے 31 کے تحت مہاسبھا کو اختیار ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر کا نام ظاہر کرے۔
شان ہند کے رہنما نہال احمد اور مستقیم ڈگنٹی نے میئر طاہرہ شیخ سے کہا کہ آپ کو نام پڑھنے کا اختیار ہے، طے کرنے کا نہیں۔ یہ معاملہ ابھی ہائی کورٹ میں ہے، اسلئے آپ ایسا نہیں کرسکتیں۔ اس ضمن میں میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ کی آپ کو تین بار نوٹس دی گئی، آپ نے نام نہیں دیا۔ اس لئے قانون کے تحت ہم آپ کی پارٹی کی ذکیہ بی نذیرالدین کا نام اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے منظور کیا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شان ہند اور مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے رجوع ہوں گے۔