وزارت تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر اہتمام 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک منعقد ہونے والے گڈگورننس پر ویبینار سیریز کے طور پر، بدھ کے روز خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سےقومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران اپنے خطاب میں پٹیل نے کہا کہ مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں حقوق، یکساں کردار اور یکساں مواقع کی ضرورت ہے تاکہ دونوں زندگی کے تمام شعبوں میں برابر کا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ توجہ وسائل تک خواتین کی رسائی، زندگی پر ان کا کنٹرول اور فیصلہ سازی کے حقوق پر مرکوز ہونی چاہیے۔پٹیل نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن میں خواتین کا ایک جامع کردار ہے۔
حکومت کی مختلف اسکیمیں جیسے جن دھن یوجنا ، اُجوالا یوجنا ، بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ ، سکنیا سمریدی یوجنا اور خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے محروم طبقات کی خواتین کے لیے وظائف ان کی مثالیں ہیں۔