گیا میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، تاہم اس دوران مسلم اکثریت والے بوتھ پر انتظامات ندارد ہیں،ڈیہوری پنچایت کے ایک بوتھ کو دھان کے کھیت کے بیچ میں واقع آنگن واڑی مرکز میں بنایا گیا ہے، جہاں پر کڑی دھوپ میں ووٹرز قطار بند ہیں۔
گیا کے اتری بلاک کی ایک پنچایت میں کھیت میں ہی بوتھ بنا دیا گیاہے۔ یہاں ووٹرز کھیتوں کے بیچ دھان کی فصل میں داخل ہوکر آنگن باڑی مرکز میں واقع بوتھ پر جارہے ہیں۔ صبح سے ہی یہاں ووٹرز قطار میں ہیں، یہ بوتھ ڈیہوری پنچایت میں ہے اور یہاں مسلمانوں کی آبادی تقریباً ایک ہزار سے زائد ہے، بوتھ نمبر چار پر مسلم ووٹرز کی آبادی زیادہ ہے اس بوتھ پر ووٹنگ فیصد بھی کم ہے، کیونکہ یہاں کسی طرح کے انتظامات نہیں ہیں۔
جس کی وجہ سے ووٹنگ کی رفتار دھیمی پڑی ہے۔ شدیدگرمی اور چلچلاتی دھوپ میں خواتین مرد بڑے بوڑھے جوان سبھی قطار بند تھے صبح 6 بجے سے ہی خواتین بوتھ پر پہنچ چکی تھیں۔ شدیددھوپ کی وجہ سے کئی خواتین غش کھا کر بیہوش بھی ہورہی تھیں، گرمی سے ووٹرز پریشان بھی تھے تاہم گاؤں میں اچھی سرکار بنانے کے لیے بھی فکر مند تھے۔ جس جگہ پر بوتھ بنایا گیا ہے۔