اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Seized Vehicles Rusting Away: گیا میں ضبط گاڑیوں کی نیلامی نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان - Seized Vehicles Rusting Away in gaya

گیا میں محکمہ ایکسائز کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیاں نیلام نہیں ہونے کی وجہ سے کباڑ بن گئی ہیں جس سے حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔

The vehicles seized in the liquor case have not been auctioned
شراب معاملے میں ضبط کی گئی گاڑیوں کی نیلامی نہیں ہوئی ہے

By

Published : Nov 26, 2021, 4:24 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں شراب معاملے میں ضبط کی گئی گاڑیوں (Seized Vehicles) کی نیلامی نہیں ہونے کی وجہ سے تباہ ہورہی ہیں۔ اس سے حکومت کے ریونیو کا بھی خسارہ ہے۔ وقت پر نیلامی نہیں ہونے کی وجہ سے محکمہ ایکسائز(Excise Department) کے دفتر اور آس پاس کے علاقوں میں صرف گاڑیاں ہی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو

محکمہ ایکسائز کے پاس خود کی عمارت نہیں ہے۔ وہ رجسٹری آفس احاطے کے ایک حصے میں چلتا ہے جہاں پر سینکڑوں موٹرسائیکل اور کچھ آٹو رکھے ہوئے ہیں۔

جگہ کی قلت کی وجہ سے عمارت کے چھت پر درجنوں موٹرسائیکل رکھی ہوئی ہیں، جن کی حالت پوری طرح سے خراب ہے۔ اسی طرح شہر کے گیوال بیگہ موڑ کے پاس واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس (Government Guest House) جو اب بند ہوگیا ہے، وہاں محکمہ ایکسائز اور پولیس کے ذریعے ضبط کی جارہی گاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

یہاں فور وہیلر، تھری وہیلر اور بڑی گاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ یہاں پر رکھی ہوئی بھی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ گاڑی کے اوپر اور گاڑی کے اندر جھاڑ نکل گئی ہیں۔ گیسٹ ہاؤس کا میدان گاڑیوں کی وجہ سے جھاڑیوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔

2016 سے اب تک 3866 گاڑی ضبط ہوئی ہے


ضلع گیا میں سنہ 2016 میں شراب بندی کے بعد فروری ماہ سے رواں سال نومبر ماہ تک کل 3866 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے، جس میں ضلع پولیس نے 2659 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جبکہ 3866 گاڑیوں میں اب تک صرف 518 گاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے۔ جسکی پوری رقم بہار حکومت کے خزانے میں 3 کروڈ 58 لاکھ 89 ہزار روپے جمع ہوئے ہیں۔ 2016 سے اب تک 17133 گرفتاری ہوئی ہے، جس میں پولیس کی طرف سے 13167 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بقیہ کی گرفتاری محکمہ ایکسائز نے کیا ہے۔ اگر رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک 143 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جبکہ 178 افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے کی گاڑیاں ضبط


ضبط کی گئی گاڑیوں کی نیلامی نہیں ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان ہونے کے سوال پر محکمہ ایکسائز کے کمشنر پریم پرکاش کہتے ہیں چونکہ شروع میں شراب بندی کے بعد بہت سی چیزوں میں تکنیکی اعتبار سے کمی تھی، جسکے سدھارنے کے بعد سنہ 2018 سے نیلامی کا معاملہ شروع ہوا۔ پہلی نیلامی کے بعد بھی کئی مشکلات کا سامنا تھا، جسے آہستہ آہستہ ختم کردیا گیا حالانکہ اب ہر ایک دو ماہ پر نیلامی(Auction) ہورہی ہے اور اس سے حکومت کو ریونیو بھی ملا ہے۔ کم نیلامی ہونے کی ایک بڑی وجہ لاک ڈاؤن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیزی کے ساتھ نیلامی کی کارروائی کی جائے گی اور جو گاڑیاں تباہ ہوگئیں ہیں انہیں بھی نیلامی میں ڈالا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر جناردن بتاتے ہیں کہ ضبط کی گئی گاڑیاں کئی محکموں اور قانونی کارروائی سے ہوکر گزرتی ہے۔ کچھ حد تک وقت لگتا ہے جسکی وجہ سے گاڑی خراب ہوجاتی ہیں۔ تاہم اب یہ سلسلہ ختم ہوگا انہوں نے بتایا کہ تین جگہوں پر ضبط کیے ہوئے سامان کو رکھتے ہیں، جس میں ایک ڈوبھی چیک پوسٹ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ان گاڑیوں کی نیلامی کا قانون پیچیدہ نہیں ہے، ایسی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے بعد متعلقہ تھانہ یا محکمہ ایکسائز اس کی ایک فہرست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیجتا ہے۔ ڈی ایم ہی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا حکم دیتا ہے، اس کے بعد گاڑیوں کو نیلام کیا جا سکتا ہے۔ اس کی نیلامی کے وقت ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی مجسٹریٹز موجود ہوتے ہیں۔ ان کے سامنے ہی بولی لگائی جاتی ہے اور سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو گاڑی دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details