اے پی ایس ای زیڈ اور جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اے پی ایس ای زیڈ میں جی پی ایل کے انضمام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس انضمام کی طے شدہ تاریخ یکم اپریل 2021 ہے۔ اس پر این سی ایل ٹی کی منظوری ملنے کے بعد انضمام کا عمل 31 مارچ 2022 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اے پی ایس ای زیڈ کے سی ای او اور کل وقتی ڈائریکٹر کرن اڈانی نے کہا ’’ہم آندھرا پردیش کی صنعت کاری کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ریاستوں میں گنگورم ایک اہم بندرگاہ ہے۔ ہم جی پی ایل کی ترقی کے امکانات کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔یہ ہماری مشرقی ساحل کی توسیع کی حکمت عملی کو بھی مضبوطی فراہم کرے گا۔ جی پی ایل کا مقام ہمیں نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔